ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل عدیل عاقل مرزا نے 2 دن بعد ہی عہدے سے مستعفی

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل عدیل عاقل مرزا نے 2 دن بعد ہی عہدے سے مستعفی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی)ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل عدیل عاقل مرزا نے 2 دن بعد ہی اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیاہے۔عدیل عاقل مرزالاہور ہائی کورٹ کے سابق جج عاقل مرزا کے صاحبزادے ہیں ،ان کا کہنا ہے کہ ذاتی وجوہ کی بناپر استعفیٰ دیاہے ۔پنجاب حکومت نے 7 دسمبر کو عدیل عاقل مرزا کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کیاتھااورانہوں نے 8دسمبر کو اپنے عہدہ کا چارج سنبھالا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کی مشاورت سے پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا تھا کہ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ان لوگوں کو لگایا جائے گاجن کے پاس سپریم کورٹ میں وکالت کا لائسنس ہوگا۔اس حوالے سے نئے لاء افسروں سے ڈگریاں اور متعلقہ دستاویزات بھی مانگی گئی تھیں،ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ عدیل عاقل مرزا کے پاس ابھی سپریم کورٹ میں وکالت کا لائسنس نہیں ہے جس کے باعث انہوں نے اپنے عہدہ سے استعفیٰ دیاہے ۔
استعفیٰ

مزید :

صفحہ اول -