نیب نے فلیگ شپ اور العزیزیہ ریفرنسز سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر ) نیب نے فلیگ شپ العزیزیہ ریفرنسزسے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروادی ہے،رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دونوں ریفرنسز میں نواز شریف اور تفتیشی افسر کا بیان ریکارڈ کیا جاچکا ہے العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کے وکیل کو 17دسمبر تک دلائل مکمل کرنے کی سپریم کورٹ پہلے ہی ہدایت دے چکی ہے خواجہ حارث کے دلائل مکمل ہونے کے بعد نیب اور نواز شریف کے وکلاء ریفرنسز پر بحث مکمل کریں گے عدالت عظمیٰ نے اس حوالے سے احتساب عدالت کو چوبیس دسمبر تک معاملے کا فیصلہ سنانے کا قبل ازیں حکم دے رکھا ہے
نیب