الحمراء آرٹس کونسل میں سفارشی کلچر کا خاتمہ میرٹ کے مطابق ڈرامہ کی اجازت

الحمراء آرٹس کونسل میں سفارشی کلچر کا خاتمہ میرٹ کے مطابق ڈرامہ کی اجازت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( فلم رپورٹر) الحمراء آرٹس کونسل میں سفارشی کلچر کا خاتمہ ، آئندہ سے صرف میرٹ کے مطابق ڈرامہ پروڈیوسروں کو ڈرامہ کرنے کی اجازت دی جائے گی ۔ ذرائع کے مطابق الحمراء آرٹ کونسل کی انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ آئند ہ سے صرف ان ڈرامہ پروڈیوسرز کو سٹیج ڈرامہ کرنے کی اجازت دی جائے گی جنہوں نے طویل عرصے سے اپنی درخواستیں جمع کروارکھی ہیں ۔ اس سے پہلے میرٹ کا قتل عام ہوتا رہا ہے مگر پی ٹی آئی کی حکومت میں کسی کو کسی کا حق مارنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ اس حوالے سے الحمراء کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے ایک مافیا الحمراء پر کاقابض ہوچکا تھا مگر نئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور وزیرا طلاعات فیاض الحسن چوہان کی ہدایات کی روشنی میں اس مافیا کو یہاں سے ختم کردیاگیا اور آئندہ سے صرف میرٹ کے مطابق ہی ڈرامہ پروڈیوسروں کو یہاں پر ڈرامہ کرنے کی اجازت دی جائے گی اور اس بات کاخصوصی خیال رکھا جائے گا کہ ڈرامہ کے دوران الحمراء آرٹ کونسل کی جانب سے جو قوانین بنائے گئے ہیں ان پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا اور کسی بھی اداکارہ یا اداکار کو فحاشی اورزو معنی جملے بازی کرنے کے الزام میں الحمراء میں ہمیشہ کیلئے بین کردیا جائے گا ۔

مزید :

کلچر -