سو د کیخلاف حکومت کیلئے قانون سازی پر کوئی پابندی نہیں ہے، وفاقی شرعی عدالت

سو د کیخلاف حکومت کیلئے قانون سازی پر کوئی پابندی نہیں ہے، وفاقی شرعی عدالت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (صباح نیوز)وفاقی شرعی عدالت میں سو د کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی ہے ۔چیف جسٹس شیخ نجم الحسن کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے سماعت کی ۔چیف جسٹس نے سماعت کے دوران کہا کہ عدالت اس کیس کا فیصلہ کرنا چاہتی ہے لیکن ہماری کوشش ہے کہ جن وجوہات کی بنیاد پر کیس واپس بھیجا گیا ہے اس کو نہ دوہرایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ کچھ ایشوز ایسے ہیں کہ جن پر بہت ہی غوروغوض کی ضرورت ہے اور ہم فریقین سے توقع کرتے ہیں کہ وہ انتہائی محنت کے ساتھ عدالت کی معاونت کریں گے۔چیف جسٹس نے کہا کہ ہم نے سوالنامہ پر فریقین کا موقف معلوم کرنے کے لیے وقت دیا تھا لیکن اس معاملہ میں زیادہ پیش رفت نہیں ہوئی بحرحال ہم اگلی سماعت پر باقاعدہ ان سوالات کو سامنے رکھتے ہوئے فریقین کو سنیں گے ۔سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ ہم نے اس کیس میں کوئی حکم امتناعی جاری نہیں کیا ہے۔ لھذا حکومت پر اس حوالہ سے قانون سازی پر کوئی پابندی نہیں ہے۔سوالنامہ پر موقف کے حوالہ سے درخواست گزار پروفیسر محمد ابراہیم نے کہا کہ ہمیں اس سوالنامہ پر مکمل اتفاق ہے اور ہم ان سوالات پر اپنے موقف کے ساتھ عدالت کی بھر پور معاونت کریں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -