حکومت کرنا انکے بس کی بات ہی نہیں اپنی ناکامیوں کا اعتراف کر لینا چاہئے
جے یو آئی کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم نے وزیراعظم عمران خان اور ان کی پوری کابینہ کی کارکردگی کو مسترد کردیا ہے ان سو دنوں میں انہوں نے عوام کو مہنگائی کے ڈرون حملوں ان کے گھروں و کاروبار کی توڑ پھوڑ اور انہیں بے روز گار کرکے جو ریکارڈ قائم کئے ہیں اس کی ماضی میں بھی مثال نہیں ملتی ہے ۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے اپنی کابینہ کو تو کلین چٹ دیدی ہے لیکن انہیں اپنے آپکو کلین بولڈ والی چٹ دے دینی چاہئے اور اپنی ناکامیوں کا اعتراف کر لینا چاہئے ہم تو پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ ان کو زبردستی مسلط کیا گیا ہے حکومت کرنا ان کے بس کی بات ہی نہیں ہے ۔
حافظ حسین احمد