عالیہ علی کے پراجیکٹ ’’ من کے دھاگے‘‘ اور’’میراگھراور گھرداری‘ ‘ آن ایئر

عالیہ علی کے پراجیکٹ ’’ من کے دھاگے‘‘ اور’’میراگھراور گھرداری‘ ‘ آن ...
 عالیہ علی کے پراجیکٹ ’’ من کے دھاگے‘‘ اور’’میراگھراور گھرداری‘ ‘ آن ایئر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل عالیہ علی کے دو نئے پراجیکٹ آن ایئر ہوگئے ہیں جن میں ان کی پرفارمنس بہت پسند کی جارہی ہے۔عالیہ علی ماضی میں بے شمار ڈراموں میں کام کرچکی ہیں جن میں کچھ عرصہ پہلے جیوسے اختتام پزیر ہونے والی سیریل’خلش‘بھی شامل ہے جس میں انہوں نے فیصل قریشی کے مقابل لیڈ رول کیا تھا اور اس ڈرامے کو بہت زیادہ پسند کیا گیا تھا۔حال ہی میں ان کے دو نئے ڈرامے ’’من کے دھاگے‘ ‘ اے پلس اور’’میراگھراور گھرداری‘ ‘جیوانٹرٹینمنٹ آن ایئر ہوئے ہیں جن میں ان کے کرداراور پرفارمنس بہت پسند کی جارہی ہے۔اس سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے عالیہ علی نے بتایا کہ میں ڈرامہ اور کردار کے انتخاب میں ہمیشہ سے بہت محتاط رہی ہوں یہی وجہ ہے جب بھی میراکوئی نیا پراجیکٹ شروع ہوتا ہے تو اسے بہت پسند کیا جاتا ہے ۔
کیونکہ میری یہی کوشش ہوتی ہے کہ روٹین کی بجائے کچھ مختلف کام کروں۔ایک سوال کے جواب میں عالیہ علی نے بتایا کہ میرے نئے ڈرامے کی ریکارڈنگ ان دنوں جاری ہے جسے جلدہی نجی ٹی وی نشر کیا جائے گا۔

مزید :

کلچر -