پاکستانی نژاد ساجد جاوید تھریسامے کے متبادل وزیراعظم کی دوڑ میں شامل
لندن (آن لائن ) برطانوی وزیراعظم تھریسامے کو بریگزٹ ڈیل کے حوالے سے پارلیمنٹ میں اور اپنی پارٹی کی جانب سے بھی شدید تنقید کا سامنا ہے،شکست کے خوف سے برطانوی پارلیمنٹ میں یورپ سے علیحدگی کیلئے ہونے والی ووٹنگ بھی مؤخر کر دی ۔کنزرویٹو پارٹی کی جانب سے برطانوی وزیراعظم کی دوڑ میں پاکستانی نژاد ساجد جاوید ، لندن کے سابق میئر بورس جانسن،امبر رڈ، مائیکل گوو، ڈومینک ریب اور جیریمی ہنٹ بھی کنزرویٹو پارٹی کی جانب سے تھریسامے کے متبادل برطانوی وزیراعظم کی دوڑ میں شامل ہیں برطانوی میڈیا کے مطابق تھریسامے نے شکست کے خوف سے پارلیمنٹ میں ہونے والی ووٹنگ مؤخر کی، یہی نہیں شکست کی صورت میں تھریسامے کو وزارت عظمیٰ سے بھی ہاتھ دھونا پڑ سکتا ہے۔اگر تھریسامے بریگزٹ کے حوالے سے برطانوی پارلیمنٹ میں ہونے والی ووٹنگ میں ناکام ہو جاتی ہیں تو پھر ان کی جماعت کنزرویٹو پارٹی جسے بھی پارٹی لیڈر منتخب کرے گی وہ وزیراعظم بن جائے گا۔ایسی صورت حال میں برطانوی میڈیا پر کنزرویٹو پارٹی کے مختلف رہنماؤں کے نام سامنے آ رہے ہیں۔ان ناموں میں پاکستانی نڑاد برطانوی رکن پارلمنٹ ساجد جاوید کا نام بھی لیا جا رہا ہے۔