سپریم کورٹ کراچی رجسٹری ، مختلف مسائل کا شکار شہریوں کا احتجاجی مظاہرہ

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری ، مختلف مسائل کا شکار شہریوں کا احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(آئی ا ین پی ) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی آمد کے موقع پر عدالت کے باہرہسپتال ملازمین اور میڈیا نمائندوں سمیت متعدد افراد نے اپنے مطالبات کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا،مظاہرین میں لاپتہ افراد کی بازیابی، تنخواہوں کی عدم ادائیگی، جبری برطرفی، تبادلے تقرریاں، دکانوں اور تجاوزات کو مسمار کرنے کے خلاف سمیت دیگر متاثرہ افراد شامل تھے۔ منگل کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی آمد کے موقع پر مختلف مسائل کا شکار شہریوں اور مختلف طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین میں لاپتہ افراد کی بازیابی، تنخواہوں کی عدم ادائیگی، جبری برطرفی، تبادلے تقرریاں، دکانوں اور تجاوزات کو مسمار کرنے کے خلاف سمیت دیگر متاثرہ افراد شامل تھے۔مظاہرین سپریم کورٹ کے باہر ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے۔
مظاہرین

مزید :

صفحہ آخر -