وزیراعظم ہفتہ کو پنجاب کابینہ اجلاس کیلئے لاہور آئیں گے
لاہور (ا ین این آئی)وفاقی کابینہ کے بعد پنجاب کابینہ کی باری،وزیر اعظم عمران خان ہفتہ کو ایک روزہ دورہ پر لاہور آئیں گے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم صوبائی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے علاوہ چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب، اور انتظامی سیکرٹریز بھی شریک ہوں گے ۔صوبائی کابینہ کے اراکین وفاقی وزراء کی طرز پر ون ٹو ون وزیر اعظم کو اپنی کارکردگی رپورٹس پیش کریں گے۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے انتظامی سیکرٹریز کو وزیر اعظم کے متوقع دورہ لاہور کی بابت آگاہ کر دیا۔ذرائع کے مطابق انتظامی سیکرٹریز اپنے محکموں میں پی ٹی آئی کے دور حکومت میں ابتدائی 100روز کے دوران لئے گئے فیصلوں، اور ان کے ثمرات کی بابت آگاہی دیں گے۔