بھارت میں زیرعلاج وڈیو ڈائریکٹر ثاقب صدیقی کی حالت بہتر

بھارت میں زیرعلاج وڈیو ڈائریکٹر ثاقب صدیقی کی حالت بہتر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (فلم رپورٹر)بھارت میں زیرعلاج پاکستانی وڈیو ڈائریکٹر ثاقب صدیقی کی حالت قدرے بہتر ہے لیکن ڈاکٹرزنے انہیں سفر کرنے سے منع کردیا ہے جس کی وجہ سے وہ کچھ دن مزید بھارت میں قیام کریں گے۔ثاقب صدیقی جگر کی تبدیلی کے لئے بھارت گئے تھے جہاں ہسپتال کے واجبات ادا نہ کرنے پر انہیں مشکلات کاسامنا بھی کرنا پڑا تاہم حکومت پاکستان کی مداخلت کے بعد ان کے واجبات اداکردیئے گئے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ثاقب صدیقی بھارت میں ایک ہفتہ مزیدقیام کریں گے۔یاد رہے کہ ثاقب صدیقی نے سوشل میڈیا کے ذریعے حکومت پاکستان سے مددکی اپیل کی تھی۔

مزید :

کلچر -