دنیا کی تاریخ میں پہلی بار 32 کلو میٹر دوری سے دل کا آپریشن

دنیا کی تاریخ میں پہلی بار 32 کلو میٹر دوری سے دل کا آپریشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے ڈاکٹرز اور ریاست گجرات کی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے دنیا میں پہلی بار 32 کلو میٹر کی دوری سے ایک مریض کے دل کی اینجیو پلاسٹی کی ہے۔جی ہاں، ڈاکٹرز اور ریاستی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ جدید انٹرنیٹ اور روبوٹک ٹیکنالوجی کی مدد سے 32 کلو میٹر دوری پر موجود مریض کی کامیاب اینجیو پلاسٹی کی گئی ہے۔ٹائمز آف انڈیا نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ دل کے مانے جانے والے ماہرین امراض قلب میں شمار ہونے والے ڈاکٹر تیجاس پٹیل نے ریاست گجرات کے شہر گاندھی نگر کے مندر کی حدود میں بیٹھ کر احمد آباد کے ہسپتال میں داخل ایک خاتون مریض کی اینجیو پلاسٹی کی۔رپورٹ کے مطابق احمد آباد اور گاندھی نگر کے درمیان 32 کلو میٹر کا فاصلہ ہے، تاہم انٹرنیٹ اور روبوٹک ٹیکنالوجی کی مدد سے ڈاکٹر تیجاس پٹیل نے خاتون کی کامیاب اینجیو پلاسٹی کی۔اس ا?پریشن کو مقامی صحافیوں کی نگرانی میں براہ راست بھی دکھایا گیا اور بعد ازاں اس کی ویڈیوز بھی جاری کی گئیں۔
دل کا آپریشن

مزید :

صفحہ آخر -