ججوں کی چھٹیوں، اوقات کار کے حوالے سے درخواست پر درخواست گزار سے مزید دلائل طلب
لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما اورسرما کی چھٹیاں ختم کرنے اور ججوں کو اوقات کار کا پابند بنانے کے لئے دائر درخواست کی سماعت 17 جنوری تک ملتوی کر دی ۔درخواست گزار اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کی طرف سے اس درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالتوں پر زیر التوا ء مقدمات کا بہت بوجھ ہے، موسم گرما اور سرما کی تعطیلات اور اوقات کار کا پابند نہ ہونے سے زیر التوا ء مقدمات میں مزید اضافہ ہو رہا ہے، ہائیکورٹ میں چھٹیوں کے خاتمے اور ججز اور اوقات کار کا پابند بننے کا حکم دیا جائے،مسٹرجسٹس امین الدین نے درخواست گزار سے مزید دلائل طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 17جنوری تک ملتوی کردی ۔
جج چھٹیاں