احسن اقبال کیخلاف توہین عدالت درخواست پر سماعت مؤخر
لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کے خلاف مبینہ عدلیہ مخالف بیان دینے پر دائرتوہین عدالت کی درخواست پر سماعت نہ ہوسکی ،تین رکنی فل بنچ کے رکن جسٹس مسعود جہانگیر چودھری کی عدم دستیابی کے باعث سماعت موخر کی گئی ۔عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے یانہ ہونے سے متعلق فریقین کو بحث کے لئے طلب کر رکھا تھا ۔درخواست گزار وکیل کی طرف سے سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کی تقریر کی سی ڈی اور دیگر ریکارڈ بھی پیش کیا جاچکا ہے،احسن اقبال پرالزام لگایا گیا کہ انہوں نے میاں نواز شریف کی سزا معطلی کے بعد عدلیہ مخالف بیان دیا تھاجو توہین عدالت کے ذمرے میں آتا ہے جبکہ اس سے قبل ہائی کورٹ نے احسن اقبال کے خلاف توہین عدالت کے نوٹس ختم کرتے ہوئے انہیں مستقبل میں محتاط رہنے کی ہدایت کی تھی تاہم انہوں نے ہائی کورٹ کی تنبیہ کو نظر انداز کیا۔
سماعت موخر