5ایڈیشنل سیشن ججوں کی عدالتیں آپس میں تبدیل

5ایڈیشنل سیشن ججوں کی عدالتیں آپس میں تبدیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)سیشن جج لاہور عابد حسین قریشی نے 5ایڈیشنل سیشن ججوں کی عدالتیں آپس میں تبدیل کرنے کا حکم دے دیاہے ،پانچوں ججوں نے نوٹیفکیشن کے مطابق فوری عمل کرتے ہوئے اپنا کام شروع کردیاہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق سیشن عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج عائشہ رشید اعوان ،عدنان طارق، فیاض بٹر، منصب خان اور فرقان احمد کی عدالتیں تبدیل کی گئی ہیں،پانچوں ایڈیشنل سیشن ججوں کی عدالتوں میں ایک دوسرے کی عدالت کے کیس ٹرانسفر کردیئے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں سیشن جج لاہور نے سول ڈیفنس رولز 1951 ء کے تحت درج ہونے والے سول ڈیفنس کے چالانوں کی سماعت کے لئے 3جوڈیشل مجسٹریٹ مخصوص کردیئے ہیں ،ضلع کچہری میں خرم جاوید وڑائچ، ماڈل ٹاؤن کچہری میں افشاں سدرہ اور کینٹ کے تمام چالانوں کیس کی سماعت مہرو نثا کریں گی۔

مزید :

علاقائی -