غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج چلانے کے ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت آج پھر ہوگی
لاہور(نامہ نگار)غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج چلانے اور انٹرنیشنل فون کالز کو لوکل میں تبدیل کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت پر سیشن عدالت میں سماعت آج 12دسمبر تک ملتوی کر دی گئی ،گزشتہ روز پراسیکیوٹر کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے ملزم سعید احمد مشہود کے وکیل کو دلائل کے لئے طلب کرلیاہے۔