ڈکیتی چوری کی متعددوارداتیں، شہری لاکھوں کی نقدی ، دیگرقیمتی اشیاء سے محروم

ڈکیتی چوری کی متعددوارداتیں، شہری لاکھوں کی نقدی ، دیگرقیمتی اشیاء سے محروم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،طلائی زیورات،موبائل فون،کاروں و موٹرسائیکلوں سے محروم کر دیا ذرائع کے مطابق سندر کے علاقے میں ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر مدثرکے اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 4لاکھ 30ہزار مالیت کی نقدی طلائی زیورات لوٹ لیے ڈیفنس سی میں ڈاکو گھر میں گھس کر کامران اور اس کی فیملی کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر3لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔جبکہ فیصل ٹاون کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے رفیق اور اس کی فیملی سے گن پوائنٹ پر3لاکھ روپے 10 ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات۔ شادمان کے علاقے میں ڈاکوؤں نے رحیم اور فیملی سے گن پوائنٹ پر1لاکھ 45ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات۔ہربنس پورہ کے علاقے ڈاکوؤں نے رضوان اور فیملی سے3 لاکھ روپے نقدی و طلائی زیورات۔ سبزاہ زار میں ڈاکوؤں نے نعمان اور فیملی سے 1 لاکھ 55 ہزارروپے نقدی و طلائی زیورات لوٹ لیے جبکہ لوئر مال کے علاقے میں ڈاکو گن پوائنٹ پر سلامت سے 35ہزار اور موبائل فون۔سمن آبادسے بلال سے75ہزار نقدی اور موبائل فون۔لٹن روڈ سے حمزہ سے ڈاکو گن پوائنٹ پر 20ہزار نقدی اور موبائل فون۔ شادباغ سے ڈاکو گن پوائنٹ پر احمد سے 80ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ جوہر ٹاون اور گجر پورہ سے گاڑیاں۔نولکھا۔شیراکواٹ اور مصطفی آبادکے علاقے سے نامعلوم چور موٹرسائیکلیں چوری کر کے فرار ہو گئے ۔

مزید :

علاقائی -