ڈی ای او شالیمار کے دفترمیں ہیڈ کلرک رشوت لیتا رنگے ہاتھوں گرفتار
لاہور (کرائم رپورٹر)اینٹی کرپشن کے انسپکٹر زبیر اخلاق کے مطابق گرفتار ہیڈ کلرک نے نارووال کے رہائشی ذکاء اللہ سے سرکاری کام لیے 50ہزار رشوت طلب کی تھی،شہری ذکاء اللہ نے ڈی جی اینٹی کرپشن کو درخواست دی جس پر انہوں نے علاقہ مجسٹریٹ کے ہمراہ گزشتہ روز ڈی ای او شالیمار کے دفتر میں چھاپہ مارا تو ہیڈ کلرک جاوید اقبال شہری سے 20 ہزار رشوت وصول کررہاتھا جس پر اسے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے،اور گرفتار ہیڈ کلرک کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔