پاکستان خطے میں کاروبار کے حوالے سے اول نمبر پر ہے،عبدالرزاق داؤد
ٹوکیو(این این آئی)وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری اور ٹیکسٹائل عبد الرزاق داؤدنے کہا کہ پاکستان خطے میں کاروبار اور نفع کمانے کے حوالے سے اول نمبر پر ہے۔ جاپانی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہترین ماحول سے فائدہ اٹھائیں، اس وقت جاپان کے 86کاروباری ادارے پاکستان میں بہترین کاروبار کررہے ہیں اور نفع کما رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جیٹرو اور جاپان کی وزارت اکنامک ٹریڈ اینڈ انڈسٹری اور سفارتخانہ پاکستان کے تحت پاکستان میں سرمایہ کاری اور تجارت کے حوالے سے ٹوکیومیں منعقد ہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں پاک جاپان بزنس فورم کے وفد نے سہیل پی احمد کی قیادت میں موجود شرکت کی جبکہ سفیر پاکستان ڈاکٹر اسد مجید خان نے بھی سیمینار سے خطاب کیا۔
عبد الرزاق داؤد