سید تبسم جعفری و دیگر کا محمد یونس اور احمدمقصود سے اظہار تعزیت
کراچی (اسٹاف رپورٹر)الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے صدر ڈاکٹر سید تبسم جعفری، محمد شاہد، نسیم انصاری و دیگر ذمے داران و کارکنان نے الخدمت سندھ کے نائب صدر سید محمد یونس کی والدہ اورڈائریکٹر ڈائیگنوسٹک سروسز الخدمت سندھ احمد مقصود کے والد کے انتقال پرتعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ڈاکٹر سید تبسم جعفری ودیگر نے سید محمد یونس کی والدہ کے نماز جنازہ میں شرکت کی ۔اس موقع پران کے لیے بلندر درجات اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔تبسم جعفری نے سید محمدیونس اور ڈاکٹر مقصود سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ہر چیز کا ایک وقت مقرر ہے، اللہ کی رضا میں ثابت قدم رہیں، جنت انہی لوگوں کے لیے ہے جنہوں نے صبر اور شکر سے کام لیا، اس لیے آپ کو صبر کرتے ہوئے ثواب کی نیت رکھنا چاہیے۔