نادہندگان سے100فیصد واجبات کی وصولی کرنی ہے، حیسکو چیف
حیدرآباد (رپورٹ/اظہرشاہ) سی ای او حیسکو رحم علی اوٹھو نے مختلف سب ڈویژنز کا دورہ کیا اور بجلی چوروں کے خلاف جاری آپریشن کا معائنہ کیا۔ حیسکو چیف نے تمام رہائشی فلیٹس، اپارٹمنٹ اور پلازہ کے بجلی کنکشنز اور میٹروں کی سیکیوئنس اور سیکورٹی کی ہدایات دے رکھی ہیں، جس میں پہلے ہی عرشیام پرائڈ، سپنا پلازہ، موتی محل سینٹر، الرحمن ہائٹس، زین پلازہ اور بجلی کے سیکوئنس کے کام کرنے والے عملے کو شاباشی دی، اس سلسلے میں انہوں شہید امید علی سب ڈویژن کے علی ٹوئن ٹاور، لب مہران پلازہ، مسعود احمد پلازہ اور نسیم ہائٹس ، علامہ اقابل سب ڈویژن کے میمن پلازہ، قاسم آباد سب ڈویژن کے بدر آرکیڈ اور سرفراز کالونی کے گلیمر سینٹر کا دورہ کیا اور بجلی کے کنکشنز کو بہترے طریقے سے محفوظ بنانے کے کام کا معائنہ کیا۔اس موقع پر عملے کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ پلازہ/اپارٹمنٹ کے کنکشن بہتر طریقے سے کریں تاکہ ادارے کی نیک نامی ہو، انہوں نے کہا کہ بجلی چور ہمارا دشمن ہے ۔ ہماری تمام تر توجہ بجلی چوروں کا خاتمہ کرنا ہے، ان کے خلاف مروجہ قانون کے تحت بجلی چوری کی FIR درج کرائی جائے، اور جو صارفین 100% بجلی کے بلوں کی ادائیگی کرتے ہیں ، ان کے بجلی کے کنکشن بحال رکھے جائیں اور انہیں لوڈ شیڈنگ فری فراہم کی جائے اور نادہندگان کے بجلی کنشکن بلاتفریق منقطع کردیے جائیں۔ حیسکو ریجن کے 13 اضلاع میں بجلی چوروں کے خلاف پولیس اور رینجرز کی مدد سے خصوصی ٹاسک فورسز اپنی کاروائیاں مزید تیز کریں۔ اس موقع پر حیسکو چیف کے ہمراہ ڈائریکٹر S&I ظہور احمد شیخ، سپرنٹندنگ انجینئر سرکل حیدرآباد محمد اکبر خان درانی، ایکسین لطیف آباد عقیل نور میمن، ایکسین گاڑی کھاتہ گلزار احمد دستی اور ولیداد چانڈیو سمیت SDO موجود تھے۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ حیسکو انتظامیہ بجلی چوری کے خاتمے تک کریک ڈاؤن جاری رکھے اور نادہندگان کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری رہیں گی۔