خالد مرزا کو ڈاکٹریٹ ان فلاسفی کی اعزازی ڈگری تفویض
کراچی (اکنامک رپورٹر) انسٹیٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (IBM) نے چیئرمین پالیسی بورڈ سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان خالد مرزا کو ڈاکٹریٹ ان فلاسفی کی اعزازی ڈگری تفویض کی ہے۔ خالد مرزا پانچ دھائیوں سے مالیاتی شعبے سے وابستہ ہیں اور آج کل LUMs لاہور میں ایگزیکٹو ان ریزیڈنس کی حیثیت سے بزنس گورنمنٹ اور کارپوریٹ گورننس کے حوالے سے نصاب مرتب کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ورلڈ بینک اور انٹرنیشنل فنانس کارپوریٹ میں بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ وہ چیئرمین سی سی پی، ایس ای سی پی، ایم سی اے کے کلیدی عہدے پر بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم کام کی ڈگری حاصل کی اور اس کے بعد مسلسل مالیات کے شعبے میں اپنا لوہا منوایا