اللہ کا کلمہ سربلند اور اتباع رسولؐ ہی میں تمام مسائل کا حل ہے ،محمد حسین محنتی

اللہ کا کلمہ سربلند اور اتباع رسولؐ ہی میں تمام مسائل کا حل ہے ،محمد حسین ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے امیر وسابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ اللہ کا کلمہ سربلند اور اتباع رسولؐ ہی میں تمام مسائل کا حل اور پوری انسانیت کی کامیابی مضمر ہے، حکمرانوں کے بیرون ملک دورے اور شاہانہ اخراجات پی ٹی آئی قیادت کے دعووں کی نفی ہے، حکومت کے ایک سو دنوں میں عوام کو خاطر خواہ ریلیف کی بجائے مہنگائی وبیروزگاری کے تحفے ملے ہیں ،ابتک تبدیلی کے تمام دعوے کھوکھلے نعرے ثابت ہوئے ہیں۔کرپٹ قیادت وکرپشن سمیت عوام کے تمام مسائل کا حل اسلام کا عادلانہ نظام کا نفاذ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام کوٹ اور چھاچھرو میں عوامی،تنظیمی اجتماعات،معززین اور میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران کیا۔اس موقع پر ضلعی امیر میر محمد بلیدی،عبدالقادر،شاہنواز،عبدالباسط چارو اور دیگر مقامی ذمہ داران بھی ساتھ موجود تھے۔صوبائی امیر محمد حسین محنتی نے مزید کہا کہ عدل وانصاف کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا، تھر کول پاور پروجیکٹ کا فائدہ تھر کے عوام کو پہنچنا چاہئے، تھر سمیت سندھ میں غربت وافلاس اور محرومیاں اللہ کی ناراضگی کے ساتھ ساتھ حکومتی نااہلی اور گڈگورننس کا فقدان ہے۔مسائل سے نجات اور محرومیوں کے خاتمے کیلئے ضروری ہے کہ اللہ کو راضی اور خوف خدا رکھنے والی قیادت کو آگے لایا جائے جو اپنے مفادات کی تکمیل کی بجائے ملک کی خدمت کو اپنا شعار اور عوام کے دکھوں کا مداوا کرے۔