جامعہ کراچی: شعبہ خصوصی تعلیم کے زیر اہتمام کانفرنس 12 دسمبر کوہوگی

جامعہ کراچی: شعبہ خصوصی تعلیم کے زیر اہتمام کانفرنس 12 دسمبر کوہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)جامعہ کراچی کے شعبہ خصوصی تعلیم کے زیر اہتمام دوسری قومی کانفرنس بعنوان: ’’خصوصی تعلیم میں تحقیق کی نئی پیشرفت‘‘ کی افتتاحی تقریب 12 د سمبر 2018 ء کو صبح 9:30بجے جامعہ کراچی کے کلیہ فنون وسماجی علوم کی سماعت گاہ میں منعقد ہوگی۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان صدارت کریں گے جبکہ دیگر مقررین میں رئیس کلیہ تعلیم جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر ناصرسلمان،ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز ملیر یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شاہدہ سجاد،ڈائریکٹر خصوصی تعلیم کوئٹہ بلوچستان جمعہ خان درانی،چیئر مین پاکستان ڈس ایبل فاؤنڈیشن پروفیسر شاہد احمد میمن،ڈائریکٹر خصوصی تعلیم کمپلیکس ،کوئٹہ بلوچستان روبینہ شاہین یوسف مغل اور حسن ترمذی شامل ہیں۔