قادر بخش سومرو کی انور قمبرانی کے انتقال پر تعزیت

قادر بخش سومرو کی انور قمبرانی کے انتقال پر تعزیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (پ ر) اکادمی ادبیات پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر راشد حمیداور اکادمی ادبیات پاکستان کراچی، سندھ کے ریزیڈنٹ ڈائریکٹر قادربخش سومرو نے سندھی زبان کے عوامی شاعرانور قمبرانی کے انتقال پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم کیسٹی دنیا کے مقبول عوامی شاعر تھے ۔ سندھ کے عوام کی جو شمع روشن کی تھی اُس کی روشنی دور دور تک پہنچی۔مرحوم ’’ ایک شاعر ۰۰۱ فنکار‘‘کتاب کے خالق تھے۔ اُن کی علمی خدمات قابل تحسین ہیں ۔ اُنہوں نے علم و ادب کی خدمت کی اُ ن کے انتقال سے علمی وادبی دنیا میں ایک خلا پیدا ہواہے جو صدیو ں کے بعد پُر ہوگا۔ ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر راشد حمیدنے ان کے خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ اس موقعے پر اکادمی ادبیات پاکستان کراچی کے ریزیڈنٹ ڈائریکٹر قادربخش سومرو نے اکادمی کے صوبائی دفتر کراچی میں ایک تعزیتی اجلاس منعقد کیا۔اس میں مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی گئی۔