نوشہرہ، مراعات دیئے بغیر سیکورٹی اہلکاروں سے ڈیوٹی لینے کا انکشاف
نوشہرہ(بیورورپورٹ)پاکستان لوکوموٹو فیکٹری نوشہرہ میں فیکٹری انتظامیہ کی جانب سے چوکیداروں سے بغیر سیکورٹی مراعات دئیے سیکورٹی اہلکاروں کی ڈیوٹی وصولی کا انکشاف فیکٹری میں کئی بار سیکورٹی گارڈز کی آسامیاں خالی ہونے کے باوجود ان چوکیداروں کو سیکورٹی گارڈز کی پوسٹ پرتعینات کرنے میں نظرانداز کئے جارہے ہیں وفاقی وزیر ریلوے، سیکرٹری ریلوے اور ریلوے کے اعلیٰ حکام ہماری داد رسی کرتے ہوئے ہمارے تجربے کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمیں سیکورٹی گارڈ کے پوسٹوں پر تعینات کئے جائیں ہمارا مطالبہ منظور نہ ہوا تو احتجاج پر مجبور ہوجائیں گے ان خیالات کااظہار پاکستان لوکو موٹو فیکٹری نوشہرہ کے جملہ چوکیداران ساجد علی شاہ، انار گل، سیداکبر، ماصل خان، بشیراحمد، حیات گل، تقویم الحق ، نوشاد خان اور عزیز الرحمن نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان لوکو موٹو فیکٹری میں 1995 میں چوکیدار کی پوسٹ پر بھرتی ہوئے ہیں لیکن گزشتہ 23 سالوں سے سیکورٹی گارڈ کی ڈیوٹیاں بغیر کسی مراعات کے سرانجام دے رہے ہیں کیونکہ فیکٹری انتظامیہ کی طرف سے نہ تو ہمیں وردی نہ سیکورٹی گارڈ الاؤنس اور نہ دیگر مراعات دئیے جارہے ہیں لیکن اس کے باوجود ہم سیکورٹی گارڈ کی ڈیوٹیاں دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ کئی بار زبانی اور تحریری طورپر لوکوموٹو فیکٹری کے منیجنگ ڈائریکٹر سمیت فیکٹری اور ریلوے کے اعلیٰ حکام کو اپنے مطالبات پیش کئے جن میں چوکیداروں کو سیکورٹی گارڈ کی پوسٹوں پرتعیناتی سرفہرست 168 خالی آسامیوں پر بھرتی اور ان بھرتیوں میں پاکستان لیبر یونین کو ایک مخصوص فیصدی کے حساب سے کوٹہ فراہم کرنا شامل تھا لیکن تاحال ہمارے مطالبات پر کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی انہوں نے مزید کہا کہ خدارا پاکستان لوکوموٹو فیکٹری نوشہرہ کے چوکیداروں کے ساتھ اہلیان مقبوضہ کشمیر جیسا سلوک روا نہ رکھا جائے کیونکہ پاکستان لوکوموٹو فیکٹری کی ترقی میں ان غریب چوکیداروں نے اہم اور کلیدی کردار ادا کیاہے اور یہی غریب چوکیدار فیکٹری میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اس لئے ہم وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد، سیکرٹری پاکستان ریلوے جی ایم انڈس اور چیئرمین ریلوے سمیت پاکستان لوکوموٹو فیکٹری نوشہرہ کے منیجنگ ڈائریکٹر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ہمارے جائزمطالبات پر ہمدردانہ غور کرکے ہمارے خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم 12چوکیداروں کو سیکورٹی گارڈز کی خالی آسامیوں پر تعینات کرنے کی نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے تحریری احکامات جاری کریں بصورت دیگر ہم راہ راست اقدام پر مجبور ہوجائیں گے۔