مغرب سے درآمد شدہ پالیسیاں کسی صورت نافذ نہیں ہونے دیں گے، مولانااحمد اللہ جان

مغرب سے درآمد شدہ پالیسیاں کسی صورت نافذ نہیں ہونے دیں گے، مولانااحمد اللہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صوابی( بیورورپورٹ)جمعیت علماء اسلام صوبہ خیبر پختونخوا کے سر پرست اعلیٰ مولانا حمد اللہ جان باباجی ، صوبائی نائب و ضلعی امیر صوابی مولانا عطاء الحق درویش ، سیکرٹری جنرل مولانا احسان الحق اور ضلعی تر جمان نے حکومت کی جانب سے ملک کے مساجد کے آئمہ کرام کو سرکاری طور پر جمعہ کا تحریری خطبہ کا پابند بنانے کی پالیسی کو یکسر مسترد کر تے ہوئے واضح کر دیا کہ حکومت کا یہ اقدام مساجد کے علماء کرام کو غلام بنانے کا عالمی ایجنڈا ہے اس ایجنڈے کو کسی صورت مسلط کرنے نہیں دینگے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت کی دین مخالف کوئی بھی کوشش یا سازش ملک بھر کے علماء کرام اور مسلمان عوام ناکام بنا دینگے ۔ انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار رائے سے متصادم یہ دین بیزار پالیسیاں پاکستانی حکومت کی نہیں بلکہ مغرب سے در آمد شدہ پالیسیاں ہیں ہم عالمی قوتوں کی اس طرح کی پالیسیوں کو کسی صورت نافذ کرنے نہیں دینگے اور اس مغرب نواز پالیسیوں کو نہیں مانتے ہیں انہوں نے کہا کہ عالمی ایجنڈے پر کاربندمسلط شدہ حکمرانوں سے کسی قسم کے خیر کی توقع نہیں ہے آئے روز دین اسلام کے خلاف مختلف سازشیں کر رہے ہیں لیکن اس ناپاک عزائم میں ہر گز کامیاب نہیں ہونگے #