مہمند، پڑانگ غار میں کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر
مہمند ( نمائندہ پاکستان) مہمند، پڑانگ غار میں کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر۔ سلیم کرکٹ کلب نے فائنل میچ جیت کر ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع مہمند تحصیل پڑانگ غار جوڑ شاہ کرکٹ گراؤنڈ میں گزشتہ بیس دن سے جاری کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوا۔ ٹورنامنٹ میں کل 25 مقامی کرکٹ ٹیموں نے حصہ لیا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ سلیم کرکٹ کلب اور عثمان کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا گیا۔ جس میں سلیم کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 10 اوورز میں 75 رنز سکور کئے۔ جبکہ عثمان کرکٹ کلب 75 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے صرف 74 رنز پر ڈھیر ہو گیا۔ اور اسی طرح سلیم کر کٹ کلب نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد فائنل میچ ایک رنز سے جیت کر ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا۔ ٹورنامنٹ کے دوران انتظامیہ کی طرف سے سیکورٹی کے بہتر ین انتظامات کئے گئے تھے۔ ٹورنامنٹ کے تقریب تقسیم انعامات میں ڈسٹرکٹ سپورٹس منیجر سعید اختر، قاری رحیم شاہ، نوید خان، علی مان شان اور اسماعیل نے ونر ، رنر اپ ٹیموں اور بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں نقد انعامات، ٹرافیاں اور سپورٹس کیٹس تقسیم کئے۔ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے مہمانان نے کہ اکہ قبائلی علاقوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے لیکن اسے اُجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ قبائلی علاقوں میں امن بحالی میں سپورٹس کا اہم کر دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح مثبت سرگرمیوں سے علاقے میں امن ، ترقی اور خوشحالی کا دور مزید تیزی سے آئیگا۔ ہم کھلاڑیوں کی حوصلہ آفزائی کیلئے مستقبل میں بھی مختلف کھیلوں کے ٹورنامنٹس منعقد کرینگے۔