رواں مالی سال کے دوران صحت کے شعبے میں 16ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کیاجائے گا

رواں مالی سال کے دوران صحت کے شعبے میں 16ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کیاجائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( سٹاف رپورٹر) خیبرپختونخوا میں رواں مالی سال کے دوران صحت کے شعبے میں 16ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کیاجائے گا، محکمہ صحت دستاویزات کے مطابق صحت کے شعبے میں اس وقت کل ترقیاتی منصوبوں کی تعداد 104ہے جن میں جاری منصوبوں کی تعداد 86ہے جبکہ مالی سال 2018۔19میں 18نئے منصوبیشامل کیے گئے ہیں ،ذرائع کے مطابق شعبہ صحت میں 16منصوبے تکمیل کے ا?خری مراحل میں داخل ہوچکے ہیں جنہیں رواں مالی سال تک مکمل کرلیاجائے گا،ان 16 میں سے 15 منصوبوں پر کام جاری ہے جبکہ ایک نیا منصوبہ شامل ہے، رواں سال صحت اے ڈی پی 7ارب 87کروڑ سے زائد ہیجس میں 7ارب سے زائد جاری منصوبوں جبکہ 779ملین سے زائد فنڈز نئے منصوبوں کیلئے مختص کیے گئے ہیں۔