ورلڈ مارشل آرٹ فیڈریشن کے زیر اہتمام مارشل آرٹ کیمپ کا انعقاد
پشاور( سپورٹس رپورٹر)ورلڈ مارشل آرٹ فیڈریشن کے زیر اہتمام آذر بائیجان کے شہر باکو میں ورلڈ اوپن مارشل آرٹ کپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں دنیا کے مختلف ممالک کے ٹیموں نے حصہ لیا۔ مقابلے فل کنٹکٹ کراٹے رولز کے مطابق ہوئے ان مقابلوں میں پاکستان سے عثمان عار ف نے بحیثیت فائٹر جبکہ (شیھان) محمد ارشد جان نے بحیثیت کوچ/منیجر حصہ لیا اور اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے پاکستان کھلاڑی عثمان عارف نے دوسری پوزیشن حاصل کر کے ملک وقوم کا نام روشن کیا ہے۔ پاکستان فل کنٹکٹ کراٹے فیڈریشن (شن کیو کشن کائی) کے سیکرٹری جنرل (سینسی) صاحبزادہ الہادی نے میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے بتایا کہ ہماری فیڈریشن اپنی مدد آپ کے تحت دنیا کے مختلف ممالک میں ہونے والے بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لیکر پوزیشن حاصل کر رہے ہیں اور انشاء اللہ آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری آئے گا۔ انہوں نے مزید بتا یا کہ 2اکتوبر کو سنگا پور میں ہونے والے ایشین کراٹے ٹورنامنٹ میں بھی پاکستان نے دوسری پوزیشن حاصل کی تھی مگر حکومتی ارباب اختیار کی جانب سے شاباس تک نہیں ملی جس سے بہت دکھ ہوا ۔انہوں نے پاکستان سپورٹس بورڈ اور پاکستان اولمپک ایسو سی ایشن اور وفاقی وزیر کھیل سے مطالبہ کیا کہ پاکستان فل کنٹکٹ کراٹے فیڈریشن (شن کیو کشن کائی) کے انٹر نیشنل پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں تاکہ ہمارے کھلاڑی 2019جاپان میں ہونے والے ورلڈ کراٹے ٹورنامنٹ میں بھی بہترکارکردگی کا مظاہرا پیش کرسکیں۔