پریس کلب ٹانک کا ہنگامی اجلاس ،جھوٹے ایف آئی آر کی مذمت

پریس کلب ٹانک کا ہنگامی اجلاس ،جھوٹے ایف آئی آر کی مذمت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹانک(نمائندہ خصوصی)پریس کلب ٹانک کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت آوردین محسود منعقد ہوا جس میں صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اجلاس میں اس امر پر شدید افسوس کا اظہار کیا گیا کہ ڈیرہ اسماعیل خا ن پولیس نے سینئر صحافی اور ٹرائبل یونین آف جرنلسٹس کے بانی سیلاب محسود پر ایک من گھڑت ایف آئی آر کاٹ رکھی ہے جو کہ صحافت کا گلہ گھونٹے کے مترادف ہے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پریس کلب کے صدر آور دین محسود کا کہنا تھا کہ بانی ٹی یو جے سیلاب محسوداور اس کا خاندان حکومت پاکستان کا وفادار رہا ہے جبکہ ان کے خاندان کی ملک و قوم کے لئے خدمات روز روشن کی طرح عیاں ہیں انہوں نے ڈیرہ پولیس کی جانب سے سیلاب محسود پر کاٹی گئی ایف آئی آر کی مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ سیلاب محسود کے خلاف من گھڑت اور بے بنیاد مقدمہ کو فوری طور پر واپس لیا جائے بصورت دیگر ایک نہ رکنے والے احتجاج کا راستہ اپنایا جائیگا ۔۔۔۔۔۔۔