پروٹیکٹرآفس سوات منتقل کرنے کا فیصلہ واپس لیا جائے ، پروموٹرز

پروٹیکٹرآفس سوات منتقل کرنے کا فیصلہ واپس لیا جائے ، پروموٹرز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بٹ خیلہ (بیورورپورٹ ) ملاکنڈڈویژن کے چھ اضلاع کے پرموٹرزبرادری نے مشترکہ طورپربٹ خیلہ سے پروٹیکٹرافس سوات منتقل کرنے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ حکومت فوری طورپراپنافیصلہ واپس لیکرپروموٹرز برادری کواحتجاج کرنے پرمجبورنہ کیاجائے ۔ان خیالات کاظہار حاجی محمدنوازخان تیمرگرہ ،ڈاکٹرمحمدایاز اپردیر حاجی گل زمان مالاکنڈ دلاورخان فرمان انیس الرحمان اورمحمدطاہر نے مشترکہ احتجاجی مظاہر سے خطاب کرتے ہوئے پروموٹرزن ے دھمکی دی ہے کہ پروٹیکٹرافس کوبٹ خیلہ سے مینگورہ منتقل کردیا توتمام دفاترکوبندکرکے شدیداحتجاج کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ سوات کے چندشرپسندعناصر پروموٹرز نے وزیراعظم کے مشیر زلفی بخاری سے ملاقات کرکے ان کوغلط بیانی اورغلط معلومات دیکر ان کودرخواست کی ہے کہ پروٹیکٹرافس کوبٹ خیلہ سے مینگورہ منتقل کیاجائے ۔انہوں نے کہاکہ اگربٹ خیلہ سے پروٹیکٹرافس کومینگورہ منتقل کیاگیا تومالاکنڈڈویژن کے چھ اضلاع چترال ،دیراپر،دیرلوئر ،بونیر اورمالاکنڈضلع مالاکنڈ کے پروموٹرز سمیت عوام کوسخت مشکلات کاسامان ہوگا ۔انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوامیں اس وقت صرف دوپروٹیکٹرزافس ہے جس میں ایک پشاوراوردوسرابٹ خیلہ میں اس وجہ سے قائم ہے کہ بٹ خیلہ پورے مالاکنڈڈویژن کے گیٹ وے اورتمام اضلاع کیلئے رابطہ کیلئے اسان اوردرمیان میں واقع ہے جس سے پورے علاقے کے لوگ مستفیدہورہے ہیں انہوں نے کہاکہ 2003میں جب وفاقی حکومت نے افس کی منظوری دی تواس وقت تمام اضلاع کے باہمی مشاورت اورہرضلع کے عوام کے سہولت کے لئے بٹ خیلہ کوموذوں جگہ قراردیاگیاتھا۔جس پرمالاکنڈڈویژن کے تمام اضلاع کے عوا م سمیت ریکروٹنگ ایجنسی مالکان بھی متفق ہوئے مگراب سوات کے چند شرپسندعناصرنے اپنے ذاتی مفادات کیلئے پروٹیکٹرافس کو بٹ خیلہ سے سوات منتقلی کے سازش شروع کردی ہے مگروہ کھبی بھی اپنے سازش میں کامیاب نہیں ہونگے ۔