مٹہ باغڈھیرئی میں موٹرکار کی ٹکر سے دو بچیا ں زخمی
مٹہ ( نمائندہ پاکستان) مٹہ باغڈھیرئی میں موٹرکار کی ٹکر سے دو بچیا ں زخمی بچیوں میں ایک بچی زیادہ زخمی ہونے کی وجہ سے مٹہ ہسپتال سے سیدوشریف ہسپتال منتقل کی گئی ہے پولیس نے رپورٹ درج کی ہے تفصیلات کی مطابق گذشتہ روز مٹہ باغڈھیرئی کی مقام پر ایک موٹر کار نے دو معصوم بچیوں مشال اور تنزیلہ کو ٹکر مار کر زخمی کردی جن کو علاج کیلئے پہلے مٹہ ہسپتال پہنچادی گئی جس میں ایک بچی زیادہ زخمی ہونے کی وجہ سے مٹہ ہسپتال سے سیدوشریف ہسپتال منتقل کی گئی ہے پولیس نے موٹر کار ڈرائیور ارکی خلاف رپورٹ درج کی ہے