عوام کے مسائل اولین فرصت میں حل کئے جائیں ،مصور خان غازی
بٹ خیلہ(بیورورپورٹ) ڈیڈک چیئرمین ملاکنڈ وممبر ہیلتھ سٹینڈنگ کمیٹی پیر مصور خان غازی نے تمام سرکاری سول اداروں کے آفسران کومتنبہہ کیا ہے کہ عوام کے کاموں میں سستی اور بے جارکاوٹیں کھڑی نہ کی جائے ،کرپشن ، رشوت اور کمیشن نہ خود لیتاہوں اور نہ کسی اور کو کرنے دوں گا،ایک ارب روپے ملاکنڈ کو بیوٹی کیشن کیلئے منظور کئے گئے ہیں، سوئی گیس وال گیج کو ایک اعشاریہ پانچ سے بڑھا کر دس کردیاگیاہے،ان خیالات کااظہار انہوں نے پھاٹک درگئی میں شکیل احمد خان ایڈوکیٹ کے رہائشگاہ پر کارکنوں کی ایک بہت بڑے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس کی صدارت ممتاز قانون گو غفار گل ایڈوکیٹ نے کی۔اس موقع پر پارٹی ورکروں نے متفقہ طور پر ایم پی اے پیر مصور خان غازی،صوبائی وزیر مال شکیل خان ایڈوکیٹ، ایم این اے جنید اکبر خان اور سینیٹر فدامحمد پر بھرپور اعتماد کااظہار کیااور ان کے اب تک کئے گئے کاوشوں کو سراہا۔ کارکنوں نے ایم پی اے کے سامنے اپنے تجاویز رکھے ، اپنے اپنے گاؤں کے مسائل سے آگاہ کیا۔ اجلاس سے شکیل احمد خان ایڈوکیٹ، حاجی صنوبر، حاجی امیرخان، سالار خان، عزیزالرحمان، قاسم خان،پیر میرافضل ،سردار حسین اور اسلام نے خطاب کیا۔ اس موقع پر پیر مصور خان غازی نے سب کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ سب سے بڑا مسئلہ سوئی گیس کا ہے جس کیلئے جنید اکبر خان نے دن رات ایک کرکے سوئی گیس پریشر بڑھانے کیلئے دس گیج لگانے کی منظوری حاصل کی، نیا چھ انچ پائپ بچھایاجائے گا، ایک ارب روپے ملاکنڈ کی بناؤ سنگار پر لگائیں گے، جس میں مین جی ٹی روڈ پر لائٹس ، انتظار گاہوں کی تعمیر سمیت ہر ایک گاؤں میں خرچ کی جائی گی۔سب مسائل کا پتہ ہے جو مسئلے ذات کی بجائے اجتماعی ہونگے ان کو ایمرجنسی بنیادوں پر کریں گے، صاف پانی فراہمی پہلی ترجیح ہے،بجلی کا مسئلہ جہاں کہیں ہیں وہاں بجلی کے پولز اور ٹرانسفارمرز فراہم کریں گے۔پھاٹک میں بی ایچ یو بنایاجائے گا،سکولوں میں طلباء کی زیادہ تعداد اور مڈل و ہائی نہ ہونے کا مسئلہ حل کریں گے۔انہوں نے کھل کر اعلان کیا کہ کسی کی ایک روپے طمع دارنہیں۔ کسی قسم کی بھتہ، رشوت، ماہواری ، کمیشن اور ان جیسے دیگر کمائی کے غلط راستوں پر نہ خود چلوں گا اور نہ ہی کسی اور کو چلنے دوں گا۔