پیسکو ٹیم واقعہ ،ہائیڈرو لیبر یونین کا احتجاجی مظاہرہ
ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ) واپڈا ہائیڈر ولیبریونین سٹی ڈویژن کے زیراہتمام تھانہ سٹی کی حدودمیں ڈیرہ شہرکے علاقہ میں بجلی کے ڈائریکٹ کنڈوں کے خلاف کاروائی کے دوران پیسکوٹیم کو بعض افراد کی پیش آنے والے واقعے اوران افرادکوگرفتارنہ کرنے کے خلاف پیسکو میں چیئرمین سٹی ڈویژن فریداللہ شاہ، جنرل سیکرٹری عظمت خان ،حاجی محمدافضل،وائس چیئرمین محمدجہانگیر،چیئرمین بشیر خان،ڈپٹی چیئرمین محمدعرفان کنڈی ،ڈپٹی سیکرٹری ہاشم بلوچ ،چیئرمین رورل ڈویژن محمدنوازگنڈہ پور،جنرل سیکرٹری خلیل احمدفاروقی اوراحمد نوازملیزئی کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔ مظاہرے میں بڑی تعداد میں ہائیڈرولیبریونین کے عہدیداران اورسٹاف نے شرکت کی ۔احتجاج میں ایگزیکٹوافسران بھی شریک تھے۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین فرید اللہ شاہ ،جنرل سیکرٹری عظمت خان،چیئرمین محمدنوازگنڈہ پوراورحاجی محمدافضل نے کہاکہ وفاقی حکومت نے پیسکو کی ریکوری اورکنڈامافیا کے خلاف ہر ضلع میں ٹاسک فورس بنائی ہے جس کا مقصدکنڈاسسٹم کو ختم کرنا اورریکوری کرکے پیسکو کے ادارے کو مضبوط بناناہے ۔ پیسکوکی ٹیمیں ہر علاقے میں جائینگی ۔ واپڈاسٹاف کوتحفظ نہیں ہے ۔ہمیں سیکورٹی فراہم کی جائے تاکہ ہم پیسکو کو اپنے پاؤں پر کھڑاکرسکیں ۔انہوں نے کہاکہ کمشنری بازارفیڈرنوگوایریابن چکاہے ۔ اسٹیشن کمانڈرڈیرہ اسماعیل خان سے اپیل ہے کہ ہمیں ان علاقوں میں خصوصی سیکورٹی فراہم کی جائے ۔انہوں نے کہاکہ چیف ایگزیکٹوخیبرپختونخواسے مطالبہ کرتے ہیں کہ پیسکو میں سٹاف کی کمی ہے ۔پیسکو ملازمین کے بچوں کوبھرتی کرکے سٹاف کی کمی کوپوراکیاجائے اورہمیں سیکورٹی فراہم کی جائے۔