تجاوزات کے خلاف انتظامیہ کی مہم جاری رہے گی ،عون حیدر گوندل

تجاوزات کے خلاف انتظامیہ کی مہم جاری رہے گی ،عون حیدر گوندل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ؑ ؑ ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ کیپٹن (ر)عون حیدرگوندل نے کہاہے کہ ناجائزتجاوزات کے خلاف انتظامیہ کی مہم جاری رہے گی ۔کسی کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں کریں گے لیکن ناجائز تجاوزات کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ۔ہوٹلوں پرناقص خوراک فراہم کرنے والوں کے خلاف بھی ہماراایکشن جاری رہے گا ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے ناجائز تجاوزات کے خلاف مہم کے سلسلے میں دکانداروں سے ملاقات کے دوران کیا۔انہوں نے اس موقع پرتجاوزات کرنے والے دکانداروں کوجرما نے کیے اورمتنبہ کیاکہ اگردوبارہ دکانوں کے آگے سامان کو رکھاگیاتواس کوبحق سرکارضبط کردیاجائے گا۔انہوں نے اس موقع پردکانوں کے آگے سامان رکھنے والے دکانداروں کوجرمانے بھی عائد کیے۔ بعدازاں انہوں نے مختلف علاقوں میں ہوٹلوں پر چھاپے مارے ۔اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ کیپٹن(ر) عون حیدرگوندل نے ہوٹلوں پر عوام کوفراہم ہونے والے کھانوں اوران کی تیاری کوچیک کیااورناقص خوراک کی فراہمی پر80ہزار روپے کے قریب ہوٹل مالکان کو بھی جرمانے عائد کیے ۔