مردان ،سسرالیوں نے خاتون کو آگ لگاکر موت کے گھاٹ اتاردیا

مردان ،سسرالیوں نے خاتون کو آگ لگاکر موت کے گھاٹ اتاردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان ( بیورورپورٹ) تھانہ ہوتی کے علاقہ خان کوٹھے میں سسرالیوں نے خاتون کو آگ لگاکر موت کے گھاٹ اتاردیا پولیس نے مقتولہ کے سسر کو گرفتارکرلیا مقتولہ کے بھائی وقارعلی ولد سرتارج نے اپنی رپورٹ میں بتایاہے کہ اس کی بہن مسماۃ (ط) کی شادی ندیم سے کچھ عرصہ قبل ہوئی تھی گذشتہ ماہ کی 28تاریخ کو مبینہ طورپر اس کے سسر ملک زادہ اورساس مسماۃ (م )نے تیل چھڑک کراسے آگ لگادی جس مسماۃ (ط ) شدید زخمی ہوگئی اور دودن قبل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوگئی تھانہ ہوتی کے ایس ایچ او اشرف اللہ خان نے مقدمے کے اندراج کے بعد مقتولہ کے سسر کو گرفتارکرلیا جبکہ ساس کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔