رستم اور نواح میں گیس کی ناروا لوڈشیڈنگ ،چولھے ٹھنڈے پڑگئے
رستم(تحصیل رپورٹر)مردان کے نواحی علاقہ جات طورو اور شامت پور میں گیس کی بد تر ین لوڈ شیڈنگ، کم پریشر والے محلہ جات میں دس دن سے گیس مکمل بند، متعلقہ ارباب اختیار میں معنی خیز خاموشی ، منتخب ایم پی اے کی کارکردگی صرف سوشل میڈیا تک محدود، عوام کی جانب سے شدید غم وغصے کا اظہار۔ تفصیلات کے مطابق علاقہ طورو شامت پور اور گرد نواح کے عوامی اور سماجی وفد نے میڈ یا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دس دن سے گیس کی بد ترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہو جب کہ بعض محلہ جات میں دس دن سے گیس مکمل طور پر بند ہے جس کی وجہ سے گھروں میں خواتین کو کھانے پکانے کے اوقات شدید مشکلات کا سامنا ہوتا ہے جبکہ بچے بغیر ناشتہ کرکے سکولوں کو جانے پر مجبور ہے عوامی وفد نے منتخب نمائندوں کے رویے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ان کی کار کردگی صرف سوشل میڈیا تک محدود ہے اور علاقے کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ کوششیں نہیں کرتے ان حلقوں نے مطالبہ کیا کہ اگر گیس لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ حل نہیں کیا گیا تو وہ بطور احتجاج اہم سڑکیں بند کرنے پر مجبور ہونگے۔۔۔