آسٹریلین کمپنی سے پائپ لائن بچھانے کا فیصلہ، ملک ظفراعظم نے تحریک التواء جمع کرادی
پشاور( سٹی رپورٹر)وفاقی حکومت کا اسٹریلوی کمپنی کے ساتھ پائپ لائن بچھانے کے فیصلہ کے خلاف ایم پی اے ملک ظفراعظم نے اسمبلی میں تحریک التواء جمع کروائی۔ ملک ظفراعظم نے اسمبلی بلڈنگ میں اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ۔کہ وفاقی حکومت نے اسٹریلوی کمپنی کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے ۔ جس کی روسے اسٹریلوی کمپنی کوہاٹ ڈویژ ن سے پائپ لائن کے ذریعے یومیہ 36ہزار بیرل خام تیل اٹک ریفائری کو سپلائی کرے گا جس کی وجہ سے ہماراصوبہ اربوں کی رائلٹی سے محروم ہوجائے گا جبکہ ہزاروں افراد بے روزگار ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اس اہم مسئلے میں فوری مداخلت کرے اور ریفائیری کے حوالے سے سابقہ حکومت کے اعلانات اوریقین دہانیوں کوعملی جامہ پہنایا جائے۔بصورت دیگر کوہاٹ ڈویژن کے عوام اس کے خلاف کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔ جس سے صوبہ میں لا اینڈ آڈر کا مسئلہ پیدا ہوگا۔