شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس آج طلب کرلیا

شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس آج طلب کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کامشترکہ اجلاس (آج) بدھ کو طلب کر لیا۔ترجمان پاکستان مسلم لیگ (ن)مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صدر مسلم لیگ (ن) محمد شہباز شریف نے پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس (آج) بدھ کو دوپہرڈیڑھ بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے تمام ارکان کو شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔ اجلاس میں سیاسی انتقامی کارروائیوں سمیت مجموعی صورتحال پر غور سمیت مستقبل کی سیاسی حکمت عملی وضع کی جائے گی۔
شہباز شریف