صوبہ بھر کے 186 کلاس فور ملازمین تنخواہوں سے محروم

صوبہ بھر کے 186 کلاس فور ملازمین تنخواہوں سے محروم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوہاٹ (بیورو رپورٹ) صوبے بھر کے 186 کلاس فور ملازمین گزشتہ چھ ماہ سے تنخواہوں سے محروم‘ MNCH نے گزشتہ کئی سالوں سے کام کرنے والے ملازمین کو مستقل کرنے کے واضح احکامات کے باوجود 186 ملازمین نہ صرف مستقل ہوئے ہیں بلکہ تنخواہوں سے بھی محروم کر دیئے گئے اس حوالے سے محکمہ صحت کو مختلف درخواستیں دینے کے علاوہ کئی بار ی یہ ملازمین سڑکوں پر نکل کر احتجاج کر چکے ہیں مگر افسوس کے ان ملازمین کی فریاد کا اثر نہ تو بیوروکریسی پر ہو سکا اور نہ ہی انصاف کے نام پر دوبارہ برسراقتدار آنے والی صوبائی حکومت پر ہو سکا اس حوالے سے مختلف ملازمین نے فریاد کرتے ہوئے بتایا کہ مسلسل تنخواہوں کی بندش کی وجہ سے ان کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آ چکی ہے علاقے کے دکانوں نے مزید سودا سرف دینا بند کر دیا ہے جبکہ بچوں پر تعلیم کے دروازے بھی فیسوں اور کتابیں نہ ہونے کی وجہ سے بند ہو چکے ہیں ان ملازمین نے یہ بھی بتایا کہ بجلی اور گیس کے بل جمع نہ کرنے کی وجہ سے بھی ان کو کئی نوٹس مل چکے ہیں انہوں نے وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ محمود خان سے مطالبہ کیا کہ وہ ان کی تنخواہوں کے ریلیز کرنے کے ساتھ ساتھ ان کو مستقل کرنے کے احکامات بھی جلد صادر فرمائیں۔