اسحاق ڈار کے خلاف زائد اثاثہ جات ضمنی ریفرنس کی سماعت آج ہوگی

اسحاق ڈار کے خلاف زائد اثاثہ جات ضمنی ریفرنس کی سماعت آج ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(صباح نیوز)سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے خلاف زائد اثاثہ جات ضمنی ریفرنس کی سماعت آج (بدھ کو) ہوگی۔5 دسمبر کو ہونے والے سماعت میں تفتیشی افسر نادر عباس نے اسحاق ڈار کی اہلیہ کی درخواست پر جواب جمع کرایا تھا،جبکہ نیب پراسیکیوٹر عمران شفیق استعفی دینے کے باعث پیش نہیں ہوئے ان کی جگہ ڈپٹی پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت سے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی نے کچھ وقت دینے کی استدعا کی جس پر احتساب عدالت نے ڈپٹی پراسکیوٹر جنرل نیب کی استدعا منظور کرلی۔علاوہ ازیں اسحاق ڈار کی جائیداد نیلامی کے خلاف اہلیہ کی درخواست پر تفتیشی افسر نادر عباس نے اسحاق ڈار کی اہلیہ کی درخواست پر جواب جمع کرادیا، بعد ازاں احتساب عدالت میں ریفرنس پر سماعت12دسمبر تک ملتوی کردی گئی تھی۔

اسحاق ڈار