صاف پانی کمپنی چیف ڈیزائن انجینئر تحسین کی درخواست ضمانت پرنیب اور دیگر مدعا علیہان کو نوٹس
لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے صاف پانی کمپنی کے چیف ڈیزائن انجنیئرتحسین کی درخواست ضمانت پر نیب اور دیگر مدعاعلیہان کو 19دسمبرکے لئے نوٹس جاری کردیئے ہیں،درخواست گزار کی طر ف سے میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار کونیب کی جانب سے صاف پانی کمپنی کرپشن ریفرنس میں نامزد کیا گیا ہے، اس نے صاف پانی کمپنی میں کسی قسم کی کرپشن نہیں کی، تمام ٹھیکے قوانین کے مطابق دیئے گئے،کرپشن کے الزامات غلط اور بے بنیاد ہیں، درخواست ضمانت منظور کی جائے ۔
صاف پانی