چینی شہریوں کی فول پروف سکیورٹی کے احکامات جاری ،محکمہ داخلہ پنجاب

چینی شہریوں کی فول پروف سکیورٹی کے احکامات جاری ،محکمہ داخلہ پنجاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نیوز رپورٹر) محکمہ داخلہ میں چینی سکیورٹی کے حوالے سے اجلاس ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس ایڈیشنل سیکرٹری انٹرنل سکیورٹی ڈاکٹر ثاقب احمد خان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں لاہور میں چین کے قونصلر جنرل پینگ زینگ وو نے شرکت کی۔اجلاس میں سی پیک منصوبہ پر کام کرنے والے چینی باشندوں کی سکیورٹی کا از سر نو جائزہ لیا گیا۔ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر ثاقب احمد نے چینی قونصلر جنرل کو یقینی دہانی کروائی کہ سی پیک سمیت پنجاب میں جاری تمام منصوبوں جہاں چینی شہری کام کر رہے ہیں کی سکیورٹی فول پروف بنانے کیلئے خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔چینی قونصلر جنرل نے ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ انٹرنل سکیورٹی ڈاکٹر ثاقب کی طرف سے اقدامات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
محکمہ داخلہ پنجاب