سپریم کورٹ کاکراچی میں تجاوزات کےخلاف آپریشن جاری رکھنے کاحکم

سپریم کورٹ کاکراچی میں تجاوزات کےخلاف آپریشن جاری رکھنے کاحکم
سپریم کورٹ کاکراچی میں تجاوزات کےخلاف آپریشن جاری رکھنے کاحکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے کراچی میں تجاوزات کیلئے آپریشن جاری رکھنے کا حکم دیدیا، عدالت نے ریمارکس دیئے ہیں کہ رفاہی پلاٹوں پرقائم گھراورمارکیٹوں کو 15 کے بجائے 45 روزکانوٹس دیاجائے۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میںلارجر بنچ نے سپریم کورٹ رجسٹری میں شہرقائدمیں تجاوزات کےخلاف آپریشن کے معاملے کی سماعت کی،میئر کراچی وسیم اختر اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے،وفاقی،صوبائی حکومت اورمیئرکراچی نے مشترکہ لائحہ عمل پیش کردیاجس میں آپریشن جاری رکھنے پراتفاق کیا گیا ہے،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت متاثرین کی بحالی اورمتبادل جگہ فراہم کرے گی۔
دوران سماعت جسٹس فیصل عرب نے کہا ہے کہ سندھ حکومت آنکھیں بندکرکے بیٹھی تھی،شہرتباہ ہوگیا،ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ یہ صورتحال کے ایم سی کی غفلت کے باعث ہوئی، بلڈرزمافیاکی غیرقانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن جاری رہناچاہئے،ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ کے ایم سی،ایس بی سی اے سپریم کورٹ کانام استعمال کرکے گھرگرارہے ہیں،میئر کراچی وسیم اختر نے جواب دیا کہ ایساکہنادرست نہیں۔
چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ 6 ہفتے کاپیشگی نوٹس رفاہی پلاٹوں پرقائم گھروں سے متعلق ہے،عدالت کسی کے اختیارات میں مداخلت نہیں کرے گی،عدالت نے شہر قائد میں تجاوزات کےخلاف آپریشن جاری رکھنے کاحکم دیتے ہوئے کہا کہ رفاہی پلاٹوں پرقائم گھراورمارکیٹوں کو 15 کے بجائے 45 روزکانوٹس دیاجائے۔