”پاکستانی باؤلر ثناءمیر کی گیند ’پلے آف دی ٹورنامنٹ قرار“ یہ گیند کروانے پرخود ثناءمیر کے کیا تاثرات تھے؟ ویڈیو دیکھ کر آپ بھی ہنسے بغیر نہ رہ سکیں گے

”پاکستانی باؤلر ثناءمیر کی گیند ’پلے آف دی ٹورنامنٹ قرار“ یہ گیند کروانے ...
”پاکستانی باؤلر ثناءمیر کی گیند ’پلے آف دی ٹورنامنٹ قرار“ یہ گیند کروانے پرخود ثناءمیر کے کیا تاثرات تھے؟ ویڈیو دیکھ کر آپ بھی ہنسے بغیر نہ رہ سکیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) رواں سال آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی20 میں پاکستانی باؤلر ثناءمیر کی حیران کن لیگ بریک گیند کو ”پلے آف دی ٹورنامنٹ “قرار دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق کپتان ثناءمیر نے آئرش بلے باز لارا ڈیلانی کو لیگ بریک گیند پر چکمہ دے کر کلین بولڈ کیا تھا۔ کرکٹ شائقین نے ووٹ کے ذریعے ثناءمیر کی اس گیند کو ایونٹ کی بہترین لیگ بریک ڈیلیوری قرار دیا تھا۔
یاد رہے کہ پاکستان نے یہ میچ 38 رنز سے جیتا تھا۔ ثناءمیر نے 4 اوورز میں 20رنز کے عوض 2وکٹیں حاصل کی تھیں۔ سابق کپتان نے ان کے حق میں ووٹ دینے پر مداحوں، فیملی ممبرز اور دوستوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید :

کھیل -