چیف جسٹس کی آمد کا سن کر تھر میں انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں ، کیا کام شروع کر دیا ؟ جانئے

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیف جسٹس آف پاکستان چیف جسٹس ایک روزہ دورہ پر تھر روانہ ہو گئے ہیں اور ان کی آمد کا پتا چلتے ہی ضلعی انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں اور صفائیاں شروع ہو گئیں ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق تھر پارکر میں واقع شہید بینظیر ہسپتال میں بھی صفائیاں اور ستھرائیاں شرو ع ہو گئیں جبکہ پرانی عمارتوں کو میک اپ کے ذریعے نئی نویلی دلہن بنانے کی کوششیں جاری ہیں ۔
چیف جسٹس میاں ثاقب نثارمائی بختاورایئرپورٹ پہنچیں گے،چیف جسٹس پاکستان کے دورے کے پیش نظرسخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔چیف جسٹس سول ہسپتال مٹھی، آراوپلانٹ اورتھرکول کادورہ کریں گے،چیف جسٹس کاتحصیل ہسپتال اسلام کوٹ اورایک گاوں کا دورہ بھی متوقع ہے،چیف جسٹس پاکستان کے دورے کے پیش نظرسخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں ،مٹھی شہر،سول ہسپتال اوردیگرمقامات پرپولیس کی نفری تعینات ہے۔