میڈیا کے ”جنگجو“ خواجہ برادران کی گرفتاری پر سینہ کوبی کرنے لگے مگر اس شخص کو جب جیل بھیجا گیا تو خوش تھے کیونکہ۔۔۔“ معروف صحافی نے اپنی ہی ’برادری‘ کو آئینہ دکھا دیا

میڈیا کے ”جنگجو“ خواجہ برادران کی گرفتاری پر سینہ کوبی کرنے لگے مگر اس شخص ...
میڈیا کے ”جنگجو“ خواجہ برادران کی گرفتاری پر سینہ کوبی کرنے لگے مگر اس شخص کو جب جیل بھیجا گیا تو خوش تھے کیونکہ۔۔۔“ معروف صحافی نے اپنی ہی ’برادری‘ کو آئینہ دکھا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاور سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کو نیب نے حراست میں لے رکھا ہے جنہیں آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
دونوں بھائیوں کی گرفتاری کے حوالے سے میڈیا پر خوب تبصرے کئے گئے اور کچھ صحافیوں نے اس گرفتاری پر مثبت ردعمل دیا تو کچھ نے تنقید بھی کی مگر معروف صحافی و تجزیہ نگار خاور گھمن نے اس ضمن میں میڈیا کے ”جنگجوﺅں“ کے دوہرے معیار کی ایسی تصویر کشی کی ہے کہ آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔
انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”ہمارے بہت سے میڈیا کے ’جنگجو‘ اس وقت واقعی بہت پریشان ہوئے جب نیب نے خواجہ برادران کو گرفتار کیا، مگر ڈاکٹر شاہد مسعودکی گرفتاری پر بہت خوش تھے۔ جب ججوں نے ڈاکٹر شاہد مسعود کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھیجا تو عدلیہ کی تعریف بھی کی لیکن شریف خاندان اور خواجہ برادران کے معاملے پر روئے اور سینہ کوبی شروع کر دی۔“

مزید :

قومی -