حکومت کا گردشی قرضوں کوکم کرنے کیلئے اسلامی بانڈجاری کرنے کافیصلہ

حکومت کا گردشی قرضوں کوکم کرنے کیلئے اسلامی بانڈجاری کرنے کافیصلہ
حکومت کا گردشی قرضوں کوکم کرنے کیلئے اسلامی بانڈجاری کرنے کافیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت نے گردشی قرضوں کو کم کرنے کیلئے اسلامی بانڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،حکومت 2019 میں اسلامی بانڈجاری کرے گی۔
نجی ٹی وی نے ذرائع وزارت خزانہ کے حوالے سے کہا ہے کہ اسلامی بانڈیاسکوک 2019 میں جاری کئے جائیں گے،آئندہ سال حکومت کا 600 ارب کے سکوک جاری کرنے کامنصوبہ ہے،حکومت 100 ارب روپے کے انرجی سکوک جنوری میں فروخت کرےگی،ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ انرجی سکوک کی میعاد 10 سال ہوگی اورانرجی سکوک کاشرح منافع 11.50 فیصدہوگا۔

یاد رہے کہ گزشتہ دورحکومت میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بھی قرضوں پر قابو پانے کیلئے سکوک باونڈ جاری کیے تھے ۔