انہیں عوام کی خدمت کیلئے بھرتی کیالیکن یہ باپ بن بیٹھے ہیں،جسٹس گلزاراحمد گیس فراہمی سے متعلق کیس میں برہم

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے پشاورکی گل نصیب کالونی کو2 ماہ میں گیس کنکشن فراہم کرنے کا حکم دیدیا، جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ دوسری شکایت آئی توچیف انجینئرخودکوفارغ سمجھیں،انہیں عوام کی خدمت کیلئے بھرتی کیالیکن یہ باپ بن بیٹھے ہیں،حکومت ایسے افسران کیخلاف کارروائی کرکے نوکری سے نکال دے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس گلزار احمد نے پشاورکی گل نصیب کالونی کوگیس فراہمی سے متعلق کیس کی سماعت کی،جسٹس گلزار احمد نے سوئی گیس حکام پر برہمی کا اظہار کیا اور2 ماہ میں گیس کنکشن فراہم کرنے کا حکم دیدیا،جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ دوسری شکایت آئی توچیف انجینئرخودکوفارغ سمجھیں،انہیں عوام کی خدمت کیلئے بھرتی کیالیکن یہ باپ بن بیٹھے ہیں،حکومت ایسے افسران کیخلاف کارروائی کرکے نوکری سے نکال دے،حکومت ایسے افسران کے اثاثوں کی چھان بین کیوں نہیں کرتی؟۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اگر احکامات پر عملدرآمدنہ ہواتوحکام کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کریں گے،جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ آخری وارننگ دے رہے ہیں۔