چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثارمٹھی پہنچ گئے،سول ہسپتال کا دورہ،آر او پلانٹ سے متعلق بریفنگ دی گئی

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثارمٹھی پہنچ گئے،سول ہسپتال کا دورہ،آر او پلانٹ ...
چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثارمٹھی پہنچ گئے،سول ہسپتال کا دورہ،آر او پلانٹ سے متعلق بریفنگ دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مٹھی (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثارمٹھی پہنچ گئے،وزیراعلیٰ اورچیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ بھی چیف جسٹس پاکستان کے ہمراہ ہیں۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے مٹھی کے دورہ کے دوران مصری شاہ آر او پلانٹ سے متعلق بریفنگ دی گئی، دوران بریفنگ آر او پلانٹ ایشیا کا سب سے بڑا آ راو پلانٹ ہے جوسولر انرجی پر ہے،آر او پلانٹ میں روزانہ 20 لاکھ گیلن پانی کی گنجائش ہے ۔
چیف جسٹس پاکستان کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ آراوپلانٹ50ہزارکی آبادی کو پانی فراہم کرتا ہے،آر او پلانٹ 2 لاکھ جانوروں کےلئے بھی ضروریات پوری کرتاہے۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس نے سول ہسپتال مٹھی کا بھی دورہ کیااور مختلف وارڈزکا معائنہ کیا ،چیف جسٹس نے مریضوں کی عیادت کی اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔